دہلی : ریاستی انتخابات میں بی جے پی کی عام آدمی پارٹی کو پچھاڑنے کی کوشش

image
انڈین دارالحکومت نئی دہلی میں بدھ کے روز ریاستی اسمبلی کے انتخابات کے لیے ووٹنگ کا آغاز ہوگیا جہاں وزیراعظم نریندر مودی کی ہندو قوم پرست جماعت پی جے پی ایک طاقتور علاقائی جماعت کو شکست دینے کی کوشش کر رہی ہے۔

امریکی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق دہائی سے زائد عرصے سے دہلی پر حکمراں جماعت عام آدمی پارٹی  کے اہم رہنما منیش سسودیا سمیت دیگر رہنماؤں نے ووٹ ڈالنے سے قبل مذہبی رسومات ادا کیں۔

عام آدمی پارٹی کے قائد اروند کیجریوال کو عوامی فلاحی پالیسیوں اور انسداد بدعنوانی تحریک کی بنیاد پر عوام کی مستحکم حمایت حاصل ہے۔

سنہ 2020 کے ریاستی انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے 70 میں سے 62 نشستیں جیت کر زبردست کامیابی حاصل کی تھی، تاہم پارٹی کو اس وقت دھچکا لگا جب وزیراعلٰی اروند کیجریوال پر بدعنوانی کے الزامات عائد کیے گئے۔

اس سے قبل 2015 کے ریاستی انتخابات میں بھی عام آدمی پارٹی نے 67 نشستوں کے ساتھ بھاری اکثریت حاصل کی تھی جبکہ بی جے پی صرف تین نشستیں حاصل کر سکی تھی۔

نریندر مودی اور کیجریوال دونوں نے انتخابی مہم میں زبردست جوش و خروش کا مظاہرہ کیا ہے، دونوں جماعتوں نے سرکاری سکولوں کی بہتری، مفت طبی سہولیات، بجلی کی فراہمی اور غریب عورتوں کے لیے 2000 روپے ماہانہ وظیفے کے وعدے کیے ہیں۔

2020 کے ریاستی انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے 70 میں سے 62 نشستیں جیتی تھیں۔ فوٹو پی ٹی آئی

نئی دہلی کے انتخابات میں ایک کروڑ 50 لاکھ سے زائد ووٹرز کا اندراج تھا، بدھ کو ہونے والی ووٹنگ کے نتائج کا اعلان سنیچر کو متوقع ہے۔

سیاسی تجزیہ کار آرتی جیراتھ نے کہا ہے جب سے کیجریوال  نے سیاسی اہمیت حاصل کی ہے دہلی میں مقابلہ ان کے حق میں یک طرفہ رہا ہے تاہم اس بار سخت مقابلے کی توقع ہے۔

2 کروڑ سے زائد آبادی والا شہر دہلی وفاقی دارالحکومت ہے جہاں بی جے پی کی بڑی حمایت موجود ہے لیکن اس کے باوجود وہ گذشتہ 27 سال سے حکومت بنانے میں ناکام رہی ہے۔

دہلی میں بی جے پی کو 1998 میں کانگریس نے شکست دی تھی۔ فوٹو پی ٹی آئی

سیاسی تجزیہ کار نیرجا چوہدری نے بتایا ہے ’شراب پالیسی کیس میں کیجریوال سمیت کئی عام آدمی پارٹی کے کئی رہنما جیل گئے جس کے بعد کیجریوال کی شہرت کو قدرے نقصان پہنچاہے۔

کچھ عرصہ قبل کیجریوال اور عام آدمی پارٹی کے دیگر رہنماؤں پر شراب لائسنس سکینڈل میں بدعنوانی کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

علاوہ ازیں قومی انتخابات سے قبل کیجریوال کو ان کے دو اہم پارٹی رہنماؤں کے ساتھ رشوت لینے کے الزام میں گزشتہ سال گرفتار کیا گیا تھا لیکن کیجریوال نے الزامات مسترد کرتے ہوئے اسے اپنے خلاف سیاسی سازش قرار دیا تھا۔

سپریم کورٹ سے کیجریوال اور دیگر وزراء کی ضمانت پر رہائی کے باوجود کیجریوال نے وزارت اعلیٰ کا عہدہ پارٹی کے سینئر رہنما کو سونپ دیا تھا۔

نئی دہلی کے انتخابات میں ایک کروڑ 50 لاکھ سے زائد ووٹرز کا اندراج ہے۔ فوٹو اے پی

کیجریوال نے 2012 میں اپنی پارٹی کی بنیاد رکھی تھی اور ان کی جماعت نے دہلی کے غریب طبقے کے لیے ریاستی سکولوں میں اصلاحات، سستی بجلی، مفت طبی سہولیات اور خواتین کے لیے مفت بس سفر کی پالیسیوں پر توجہ دی۔

بی جے پی کو 1998 میں دہلی میں کانگریس نے شکست دی تھی جس نے وہاں 15 سال حکومت کی تاہم 2015 اور 2020 کے انتخابات میں عام آدمی پارٹی  نے زبردست کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے بی جے پی کو شکست فاش دی تھی۔

 

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.