چیمپئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو بڑے جھٹکے، 4 اہم کھلاڑی ٹیم سے باہر

image

چیمپئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو تواتر سے جھٹکے پر جھٹکے لگ رہے ہیں جب کہ دیگر ٹیمیں بھی مشکلات کا شکار ہیں۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آغاز میں صرف 13 دن باقی رہ گئے اور شریک تمام ٹیمیں اس کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر چکی ہیں۔ تاہم میگا ایونٹ سے قبل بالخصوص آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں شدید پریشانی سے دوچار ہو گئی ہیں۔

آسٹریلیا کے آل راؤنڈر مچل مارش پہلے ہی زخمی ہوکر اسکواڈ سے باہر ہو گئے تھے کہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید چار کھلاڑیوں کے چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کی خبروں نے کینگرو اسکواڈ پر زلزلے کے جھٹکوں والی صورتحال پیدا کر دی ہے۔

گزشتہ شام خبر آئی تھی کہ کپتان پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو سکتے ہیں اور صرف چند گھنٹوں بعد ہی ممتاز آل راؤنڈر مارکس اسٹونس نے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے ٹیم کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

اس صورتحال میں آسٹریلیا کو چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی اسکواڈ میں 4 تبدیلیاں کرنا پڑیں گے اور آسٹریلوی بورڈ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ کے اختتام پر اسکواڈ کو حتمی شکل دے گا۔

دوسری جانب جنوبی افریقہ جس نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ساتھ ٹرائی نیشن سیریز بھی کھیلنی ہے۔ اس کی بھی مشکلات میں فاسٹ بولرز اینرک نورکیا اور جیرالڈ کوئیٹزی کے زخمی ہونے سے اضافہ ہوگیا ہے۔

میزبان اور دفاعی چیمپئن پاکستان کے نوجوان اوپنر صائم ایوب پہلے ہی جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ٹخنے کی انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو چکے ہیں۔

پڑوسی ملک اور روایتی حریف بھارت کے سلیکٹرز بھی اپنے سب سے اہم فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی انجری سے پریشان ہیں اور اب تک کی رپورٹ کے مطابق ان کے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے امکانات بہت ہی کم ہیں۔

انگلینڈ کے وکٹ کیپر انگلش وکٹ کیپر جیمی اسمتھ بھی ان فٹ ہونے کے وجہ سے بھارت کیخلاف ون ڈے سیریز نہیں کھیلیں گے۔ تاہم چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کریں گے یا نہیں، فیصلہ بعد میں ہوگا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.