پاناماکینال سے بغیرٹیکس گزرنے کی اجازت کا امریکی دعوی مسترد

image

پاناما کینال نے بغیرٹیکس گزرنے کی اجازت کا امریکی دعویٰ مسترد کردیا ہے۔

پاناما کے صدرنے امریکی محکمہ خارجہ کے بیان کی تردید کردی، صدرپاناما کے بیان کے بعد پاناما اورامریکا میں کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

امریکا کا پاناما کینال کے استعمال پر فیس ادا کرنے سے انکار

امریکہ نے چینی اثرورسوخ کا مقابلہ کرنے اورپاناما سے فوجی تعاون میں پیشرفت کا دعویٰ کیا تھا جو پانامہ کے صدرنے مسترد دیا۔

خیال رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے گزشتہ روزاپنے بیان میں کہا تھا کہ امریکہ کے سرکاری بحری جہاز فیس ادا کئے بغیر پاناما کینال سے گزریں گے۔

سرکاری بحری جہازوں کے فیس نہ دینے سے سالانہ لاکھوں ڈالر کی بچت ہوگئی، پاناما کی حکومت نے فیس وصول نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.