صائم ایوب کب تک کرکٹ سے باہر رہیں گے؟ پی سی بی کی وضاحت آگئی

image

جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران ٹخنے کی انجری کا شکار ہونے والے پاکستان کے جارح مزاج نوجوان بیٹر صائم ایوب 10 ہفتوں کے لیے کرکٹ سے آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے صائم ایوب کی انجری کے حوالے سے اپ ڈیٹ جاری کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ صائم ایوب 10 ہفتوں کے لیے کرکٹ سے باہر رہیں گے۔

صائم ایوب کو 3 جنوری کو جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے ٹخنے کی انجری ہوئی تھی۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق ڈاکٹرز نے ایم آر آئی اسکین ایکسریز اور میڈیکل رپورٹس کے بعد صائم ایوب کو 10 ہفتوں تک آرام کا مشورہ دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق صائم ایوب پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں تاہم ان کی دورہ نیوزی لینڈ کے لیے دستیابی ان کی فٹنس سے مشروط ہو گی، اس دوران صائم ایوب بدستور اپنا ری ہیب انگلینڈ میں جاری رکھیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان وائٹ بال سیریز 16 مارچ سے 5 اپریل تک کھیلی جائے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.