قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ کے پہلے اوور میں وکٹ حاصل کرکے ایلیٹ لسٹ میں اپنا نام درج کروالیا۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے پہلے اوور کی چوتھی گیند پر کیوی اوپنر ول ینگ کی وکٹ حاصل کی اور پاکستان کیلئے پہلے اوور میں سب سے زیادہ ون ڈے وکٹیں لینے کا عمر گل کا ریکارڈ برابر کردیا۔
دراز قد بالر محمد عرفان اور لیجنڈری کرکٹر سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم اس فہرست میں شاہین سے اوپر ہیں۔
پاکستان کے لیے پہلے اوور میں سب سے زیادہ ون ڈے وکٹیں:
محمد عرفان: 10 وسیم اکرم: 10 شاہین شاہ آفریدی: 9 عمر گل: 9