سہ ملکی سیریز: ڈیبیو کرنے والے جنوبی افریقی اوپنر نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

image

سہ ملکی سیریز میں جنوبی افریقا کی ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے میتھیو بریٹزکے نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں دھواں دھار اننگز کھیلتے ہوئے ون ڈے میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

میتھیو بریٹزکے ون ڈے ڈیبیو میں 150 رنز بنا کر پہلے اوپنر بلے باز بن گئے۔ انہوں نے 148 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 11 چوکے اور 5 چھکے لگائے۔

میتھیو بریٹزکے سے قبل کسی بھی کھلاڑی نے ون ڈے ڈیبیو میں 150 رنز اسکور نہیں کیے تھے۔

اس کے علاوہ، میتھیو بریٹزکے نے ہم وطن کھلاڑی کولن انگرام کو بھی چھوڑ دیا۔ کولن انگرام نے ون ڈے ڈیبیو میں 124 رنز بنائے تھے تاہم میتھیو بریٹزکے 150 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقی اوپنر ون ڈے ڈیبیو سنچری کرنے والے چوتھے بلے باز ہیں۔ میتھیو بریٹزکے سے قبل، کولن انگرام، ٹیمبا باوما اور ریزا ہینڈرکس یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ، میتھیو بریٹزکے نصف سنچری بنانے والی جنوبی افریقا کے دوسرے اوپنر بلے باز بھی بن گئے۔

جنوبی افریقی اوپنر نے سہ ملکی سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں 68 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی جس میں ان کے 3 چوکے اور ایک چھکا بھی شامل ہے۔

میتھیو بریٹزکے نے جیسن اسمتھ کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کے شراکت میں 93 رنز بھی بنائے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.