رکی پونٹنگ کی پاکستانی ٹیم سے متعلق بڑی پیشگوئی

image

آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ اور سابق بھارتی کرکٹر روی شاستری نے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم کے حوالے سے آئی سی سی ریویو میں اظہار خیال کیا۔

آسٹریلوی لیجنڈ رکی پونٹنگ نے کہا صائم ایوب ایک کوالٹی پلیئر ہے، صائم کی کمی کوپورا کرنا مشکل ہو گا، پاکستان کی بولنگ بہت اچھی ہے، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ حالیہ سیریز میں بڑےشاندار رہے ہیں، دونوں بولرز کسی بھی بیٹنگ لائن اپ کو پریشان کرنے کی مہارت رکھتے ہیں۔

پونٹنگ کا کہنا تھا کہ حالیہ سالوں میں بابر اعظم کی بیٹنگ میں نشیب و فراز آئے ہیں، اگر بابر اور رضوان دونوں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں تو پاکستان ایک خطرناک ٹیم بن جائےگی۔

انہوں نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے سے تماشائیوں کی وجہ سے آپ متحرک رہتے ہیں، کراؤڈ کی سپورٹ آپ کو بڑے موقعوں پر کھیلنے میں مدد دیتی ہے، پاکستان ٹیم میں متعددکوالٹی پلیئرز ہیں جو کسی بھی ٹیم کو کسی بھی دن ہرا سکتے ہیں۔

دوسری جانب روی شاستری نے کہا کہ جب بھی آپ اس خطے میں ہوم گراؤنڈ پر کھیلتے ہیں تو دباؤ رہتا ہے ، چاہے یہ ٹیمیں انڈیا، سری لنکا، بنگلا دیش یا پاکستان ہو ں، میرے خیال میں پاکستان نے گزشتہ 6 سے 8 مہینوں میں بڑی اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے۔

سابق بھارتی کرکٹر نے کہا خاص کر پاکستان ٹیم کی جنوبی افریقا میں کارکردگی اچھی رہی ہے، پاکستان نے صائم ایوب کو ٹاپ آرڈر میں مس کیا ہے، صائم بڑا اہم کھلاڑی ہے، ہوم کنڈیشنز میں پاکستان ایک خطرناک ٹیم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم کو سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنا چاہیے، وہاں ہر کسی کا اپنا کھیل ہو گا، اگر پاکستان ٹیم ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچتی ہے تو وہ کسی بھی ٹیم کے لیے خطرناک ہوگی، پاکستانی ٹیم ناک آؤٹ مرحلے میں دگنی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts