منشا پاشا نے اپنی زندگی کا مشکل ترین وقت بتا دیا

image

پاکستان شوبز کی اداکارہ منشا پاشا نے اپنی پہلی شادی کو زندگی کا مشکل ترین وقت قرار دے دیا۔

منشا پاشا حال ہی میں ایک مارننگ شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے مشکل ترین لمحات پر گفتگو کی اور اپنی پہلی شادی کے بارے میں کھل کر بات کی۔

منشا نے اپنی پہلی شادی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اسے اپنی زندگی کا سب سے مشکل وقت قرار دیا انہوں نے بتایا کہ ان کی پہلی شادی اور کالج کا دوران کی زندگی کے سب سے زیادہ چیلنجنگ ادوار تھے۔ انہیں مستقبل کے بارے میں شدید بے یقینی کا سامنا تھا، لیکن وقت کے ساتھ احساس ہوا کہ یہی مشکلات شخصیت کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ 2014-2015 ان کے لیے ایک نہایت مشکل وقت رہاق، جب وہ کام میں مصروف تھیں، شادی شدہ زندگی گزار رہی تھیں، اور اسی دوران ان کے والد کو کینسر تشخیص ہوا جبکہ ان کی والدہ کو دل کا دورہ پڑا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس وقت ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے سب کچھ بکھر رہا ہو۔

یاد رہے کہ 2013 میں منشا پاشا کی شادی اسد فاروقی سے ہوئی تھی، جو 2018 میں ختم ہوگئی، تاہم اب منشا پاشا معروف وکیل جبران ناصر کے ساتھ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں۔

حیدرآباد میں پیدا ہونے والی اور کراچی میں پرورش پانے والی منشا پاشا نے ڈرامہ ’ہمسفر‘ میں ایک معاون کردار کے ذریعے شوبز میں پہچان حاصل کی۔ جس کے بعد زندگی گلزار ہے، شہر ذات، محبت صبح کا ستارہ ہے اور سراب جیسے مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts