بھارتی میڈیا کا نسیم شاہ پر بڑا الزام

image

چیمپئینز ٹرافی میں روایتی حریفوں کے درمیان ٹاکرے سے قبل بھارتی میڈیا قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کیخلاف بیان بازی کرنے لگا۔

بھارتی میڈیا نے اپنی خود ساختہ رپورٹس میں انکشاف کیا ہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کے حکم کو نظر انداز کرتے ہوئے چیمپئینز ٹرافی میں بھارت کیخلاف اپنے گروپ میچ کو توجہ نہ دینے کا بیان دیا ہے۔

تاہم نسیم شاہ پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ چیمپئینز ٹرافی صرف بھارت کا میچ نہیں بلکہ تمام گروپ میچز اہم ہیں، ہماری کوشش ہے کہ ایونٹ کا فائنل جیتیں۔

قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ گرین شرٹس چیمپئنز ٹرافی جیتنے کیساتھ ساتھ 23 ​​فروری کو گروپ اے کے میچ میں اپنے روایتی حریف بھارت کو شکست دینے پر بھی توجہ مرکوز رکھے، قومی کی دعائیں کھلاڑیوں کیساتھ ہیں۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ چیمپئینز ٹرافی جیتنے کے علاوہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ! مجھے امید ہے کہ آپ ہندوستانی بلے بازوں کی وکٹیں حاصل کریں گے۔

نسیم شاہ کے بیان کو بھارتی میڈیا نے خود ساختہ طور پر توڑ کر پیش کرنے کی کوشش کی ہے کہ تاکہ اسٹیڈیمز کی تکمیل سے متعلق اپنی ہرزہ سرائی کو چُھپا سکے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.