حارث رؤف کی جگہ کس کو پاکستان اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا؟

image

انجری کا شکار ہونے والے تجربہ کار حارث رؤف کی جگہ نوجوان عاکف جاوید کو پاکستان اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق خیبر پختون خواہ تعلق رکھنے والے 24 سالہ آل راؤنڈر عاکف جاوید سہ قومی ون ڈے سیریز کے اگلے دونوں میچز میں پاکستان اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

بدھ کو نیشنل اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں عاکف جاوید کی شرکت کا فیصلہ ٹیم منجمنٹ کرے گی۔

چھ فٹ ایک انچ کی قدوقامت والے عاکف جاوید بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں عمدہ کارکردگی کے سبب سلیکٹرز کی نظروں میں آئے، 2019 میں اپنا پہلا فرسٹ کلاس میچ کھیلنے والے عاکف جاوید قائد اعظم ٹرافی کے لیے بلوچستان اسکواڈ کا حصہ بنے۔

رائٹ ہینڈ بیٹسمین اور لیفٹ آرم فاسٹ بولر عاکف جاوید نے اسی برس قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں بھی شرکت کی، 2020 میں ہی انہوں نے پی ایس ایل میں اسلام اباد یونائٹیڈ کی نمائندگی کی تھی، اگلے برس وہ سری لنکا ٹور کے لیے پاکستان شاہینز کا حصہ بنے تھے۔

عاکف جاوید کو لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی نمائندگی کا بھی اعزاز حاصل ہے، سہ قومی ون ڈے سیریز میں موقع ملنے پر وہ اپنا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل بھی کھیل سکتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.