معروف ٹک ٹاک اسٹار کینسر کے باعث چل بسی

image

معروف امریکی ٹک ٹاکر بیلی ہچنز کینسر سے دو سال تک جنگ لڑنے کے بعد زندگی کی بازی ہارگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 26 سالہ ٹک ٹاک اسٹار کے شوہر کیڈن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اہلیہ کے مرنے کی خبر دیتے ہوئے غمزدہ انداز میں لکھا کہ ’اب ان کی اہلیہ تکلیف میں نہیں ہے۔‘

بیلی ہچنز کے شوہر نے مزید لکھا کہ ’میرے لئے خبر دینا انتہائی تکلیف دہ ہے کہ میری اہلیہ گزشتہ رات دنیا سے رخصت ہوگئی وہ گزشتہ 2 سال سے کینسر سے جنگ لڑ رہی تھی اور اب مزید اذیت سے دوچار نہیں ہوگی۔‘

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیلی ہچنز 2023 میں بتایا تھا کہ وہ کینسر کے چوتھے اسٹیج پر ہیں جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ٹاک ٹاکر کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ بیلی ہچنزکے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر 1.6 لاکھ سے زیادہ فالوورز تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.