امریکا سے بے دخل کیے گئے 119 افراد کو لے کر جہاز پاناما پہنچ گیا ہے۔
بے دخل افراد میں چین، ازبکستان، پاکستان اور افغانستان کے شہری شامل ہیں، مزید دو پروازوں میں کل 360 افراد کی امریکا سے بے دخلی متوقع ہے۔
دفاعی اخراجات میں کمی کیلئے روس اور چین سے بات کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
پاناما نے امریکا کو بے دخل افراد کے لیے عارضی راستہ فراہم کیا، بے دخل کیے گئے افراد کو پاناما سے ان کے ممالک روانہ کیا جائے گا۔
امریکہ سے غیر قانونی تارکین وطن کا انخلا شروع ہو گیا ہے۔ انہیں فوجی طیاروں میں لاد کر سرحد پار لے جایا جا رہا ہے۔ ایسی ہی ایک پرواز کی تصویر وائٹ ہاؤس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی ہے۔