موت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والے یورپ کے ’موسٹ وانٹڈ‘ ڈرگ سمگلر میکسیکو میں قتل

image
یورپ کے انتہائی مطلوب منشیات کے سمگلر اور اپنی ہی موت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والے 32 سالہ مارکو ایبن کو میکسیکو میں قتل کر دیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مارکو ایبن کا تعلق نیدر لینڈز سے تھا اور انہیں دارالحکومت میکسیکو سٹی سے 25 کلو میٹر کی دوری پر واقع ایتزپان زاراگوزہ کی میونسیپلٹی میں گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔

پراسیکیوٹر کے دفتر میں ایک عہدیدار نے منشیات کے سمگلر مارکو ایبن کی موت کی تصدیق کی ہے۔

یورپ کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسی یوروپال نے برازیل سے نیدرلینڈز منشیات سمگل کرنے کے جرم میں مارکو ایبن کو یورپ کے ’انتہائی مطلوب مفروروں‘ کی فہرست میں شامل کیا ہوا تھا۔

یوروپال کی ویب سائٹ پر موجود معلومات کے مطابق مارکو ایبن کو اکتوبر 2020 میں سات سال سے زیادہ کی قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

ایجنسی کے مطابق مارکو ایبن اور ان کے ساتھیوں نے سال 2014 سے 2015 کے درمیان مبینہ طور پر 400 کلو کی کوکین پائن ایپل کے ڈبوں میں بھر کر سمگل کی تھی۔

گرفتاری سے بچنے کے لیے ڈرگ سمگلر نے گزشتہ سال اکتوبر میں اپنی ہی موت کا ڈرامہ رچایا تھا۔  

مقامی میڈیا پر بھی اس حوالے سے خبر بھی نشر ہوئی تھی کہ میکسیکو میں دو مضبوط ڈرگ مافیاز کے درمیان لڑائی میں مارکو ایبن ہلاک ہو گئے ہیں۔

تاہم اس حوالے سے مارکو ایبن کی سابقہ گرل فرینڈ کے بیان کے علاوہ کوئی شواہد سامنے نہیں آ سکتے تھے جس میں انہوں نے لاش کی شناخت کا دعویٰ کیا تھا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.