حیدرآباد میں معروف سندھی شاعر آکاش انصاری آگ سے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق آگ سے جھلس کر جاں بحق شخص کی شناخت معروف سندھی شاعر آکاش انصاری کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر آکاش انصاری گھر میں شارٹ سرکٹ کے سبب جُھلس کر جاں بحق ہوئے۔
صوبائی وزیرِ ثقافت اور سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس واقعے کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لے۔
سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر آکاش انصاری ادب شاعری میں بڑا مقام رکھتے تھے۔