راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے گیٹ پر فواد چوہدری اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر شعیب شاہین آپس میں لڑ پڑے۔
فواد چوہدری اور شعیب شاہین کی لڑائی اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر پانچ پر ہوئی۔
ذرائع کے مطابق فواد چوہدری نے شعیب شاہین سےکہا تم ٹاؤٹ ہو، جس پر شعیب شاہین نے فواد چوہدری سےکہا اپنےکام سےکام رکھو۔
فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو تھپڑ مار دیا، شعیب شاہین کو زمین پر گرنے کے باعث بازو پر چوٹ آئی۔
شعیب شاہین سے جھگڑے کے بعد فواد چوہدری اڈیالہ جیل کے اندر چلے گئے جبکہ شعیب شاہین کو سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل نے اندر بلالیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی فواد چوہدری کا اینکر پرسن مبشر لقمان اور سمیع ابراہیم کے ساتھ جھگڑا ہو چکا ہے۔