فواد چوہدری کا حملہ صرف شعیب شاہین نہیں ، تحریک انصاف کے منہ پر بھی طمانچہ ہے ، سیاسی کمیٹی

image

پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے شعیب شاہین پر فواد چودھری کے حملے کو سنگدلانہ اقدام قرار دے دیا۔

سیاسی کمیٹی کے اعلامیے میں فواد چوہدری کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان کی گالم گلوچ اور بدزبانی ان کے فحش گوئی کے رجحان کی عکاسی کرتی ہے یہ حملہ صرف شعیب شاہین نہیں بلکہ تحریک انصاف کے منہ پر بھی طمانچہ ہے۔

فواد چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر شعیب شاہین کو تھپڑ مار دیا

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فواد چودھری کی ذات سے بانی چیئرمین کی ہدایت پر لاتعلقی اختیار کیے جانے کے بعد یہ تنازعہ کھڑا ہوا ہے ، فواد چودھری کا ماضی بھی ایسے کئی واقعات سے بھرا ہوا ہے۔

سیاسی کمیٹی نے شعیب شاہین کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کسی فورم پر خود کو پی ٹی آئی کے نمائندے کے طور پر پیش کرنے کے مجاز نہیں۔

بانی پی ٹی آئی بات چیت کے ذریعے درجہ حرارت نیچے لانا چاہتے ہیں، فواد چودھری

واضح رہے کہ دونوں رہنماؤں کی لڑائی اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 پر ہوئی تھی، جس میں فواد چوہدری نے بیرسٹر شعیب شاہین کو تھپڑ مارا تھا۔


News Source   News Source Text

تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts