فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس رواں ہفتے 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرے گی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جمعرات کو ریڈ کراس کے ذریعے یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیلی حکام کے حوالے کی جائیں گی، جبکہ ہفتے کو مزید 3 یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا۔
حماس کا اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی مؤخر کر نے کا اعلان
رپورٹ کے مطابق یہ پہلا موقع ہو گا جب جنگ بندی کے بعد حماس یرغمالیوں کی لاشیں واپس کرے گا۔ یہ یرغاملی دورانِ جنگ بیماریوں یا اسرائیلی بمباری سے ہلاک ہوئے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق لاشوں کے بدلے اسرائیل 7 اکتوبر کے بعد غزہ سے گرفتار کی گئی تمام خواتین اور بچوں کو رہا کرے گا۔