فرانسیسی-الجزائری اداکارہ لائنا خودری نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی فلم ’13Days 13 Nights‘ کا ٹیزر اور پوسٹر شیئر کیا ہے۔عرب نیوز کے مطابق یہ فلم افغانستان سے انخلاء کے حقیقی واقعات پر مبنی ہے جس کی ہدایت کاری فرانسیس معروف فلم ڈائریکٹر مارٹن بوربولو نے کی ہے۔32 سالہ لائنا خودری کو اصل شہرت مونیا مدور کی فلم ’Papicha‘ میں نجمہ کے کردار سے ملی جس کے لیے انہوں نے وینس فلم فیسٹیول میں بہترین اداکارہ کا اوریزونتی ایوارڈ جیتا اور سیزار ایوارڈز میں سب سے امید افزا اداکارہ نامزد ہوئیں۔فلم ’13Days 13 Nights‘ کا میں لائنا خودری کے ساتھ ڈینش اداکارہ سدسے بابیت کڈسن، روشدی زیم اور کرسٹوف مونٹینیز بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔فلم کی کہانی 2021 میں افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کے دوران فرانسیسی کمانڈر محمد بیدا کے گرد گھومتی ہے جو کابل میں آخری مغربی سفارت خانے کی سیکیورٹی پر مامور ہیں۔لائنا خودری فلم میں ’ایوا‘ کا کردار ادا کر رہی ہیں جو فرانسیسی سے افغان زبان کی مترجم ہیں اور کمانڈر بیدا کے ساتھ مل کر طالبان سے مذاکرات کرتی ہیں جس کا مقصد انخلا کے لیے قافلہ منظم کرنا ہے۔
فلم میں دکھایا گیا ہے کیسے چند افراد نے ضمیر کی آواز پر متعدد جانیں بچانے کی کوشش کی۔ فوٹو عرب نیوز
فلم کے ٹریلر میں کابل میں سیکڑوں افراد کے فرار ہونے کی کوششوں کے جذباتی مناظر دکھائے گئے ہیں جس میں روشدی زیم کو کمانڈر بیدا کے کردار میں دکھایا گیا ہے۔
اداکار روشدی زیم نے فلم کے بارے میں بتایا ’ فلم سچی کہانی پر مبنی ہے جو میرے کیریئر کی سب سے چیلنجنگ فلموں میں سے ہے۔‘کہانی میں دکھایا گیا ہے کیسے چند افراد نے اپنے ضمیر کی آواز پر متعدد جانیں بچانے کی کوشش کی ہے۔یہ فلم مارٹن بوربولو کے لیے ایک نیا تجربہ ہے جو اس سے قبل ’Eiffel‘ اور ’The Three Musketeers‘ جیسی تاریخی فلمیں بنا چکے ہیں۔