ہانیہ عامر کا بالی ووڈ کی کس فلم میں ڈیبیو؟ جانیے تفصیلات

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر بالی ووڈ میں ڈیبیو کیلیے تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہانیہ عامر جلد بالی ووڈ فلم میں بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔

ذرائع کے مطابق ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی نئی فلم کا نام سردار جی 3 ہوگا جس میں بھارتی اداکارہ نیرو باجوہ بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔

اُدھر ہانیہ عامر نے اپنے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں ایک پنجابی گانے پر وہ جھوم رہی ہیں۔ خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ گانا اُن کی نئی آنے والی فلم کا ہے۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامر ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کی بدولت پاکستان اور بھارت دونوں ممالک میں لوہا منوا چکی ہیں۔ چار روز قبل برطانیہ میں ایک فلاحی ادارے کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہانیہ عامر نے کہا تھا کہ اگر انہیں بالی ووڈ میں کسی اچھے پروجیکٹ کی پیش کش ہوئی تو وہ کام کرنے کے بارے میں سوچ سکتی ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر بھارت میں کوئی پروجیکٹ میری سوچ کے مطابق ہوا تو پھر کام کرسکتی ہوں۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.