نیٹ فلیکس پر کپل شرما کے شو کے تیسرے سیزن کا آغاز ہونے ہی والا ہے جس کا مداحوں کو بے چینی سے انتظار ہے۔
شو کے میزبان اور معروف کامیڈین ہوسٹ کپ شرما نے بتایا کہ بہت سے فنکار اور گروپس اس شو کا حصہ ہوں گے جن میں بین الاقوامی بینڈز بھی شامل ہیں۔
کپل شرما نے انکشاف کیا کہ معروف برطانوی بینڈ کولڈپلے نے بھی ان کے شو میں شرکت کی خواہش ظاہر کی تھی لیکن میں نے کہا کہ اس وقت تو ہمارا شو چل نہیں رہا۔
خیال رہے کہ کولڈ پلے بینڈ نے حال ہی میں بھارتی شہروں میں کئی کنسرٹس کیے ہیں۔
کپل شرما نے مزاحیہ انداز میں بتایا کہ کولڈپلے نے ان کے شو میں شرکت کے لیے ای میل کیی تھی۔ ہم نے کہا کہ پورا سال سیٹ لگا کے رکھو۔ آپ یقین نہیں کریں گے، لوگ کولڈپلے کے لیے ٹکٹ خرید رہے تھے جب کہ کولڈ پلے ہمیں ای میل کر رہے ہیں کہ ہمیں آپ کے شو میں آنا ہے۔
جب کپل شرما سے ان کے ساتھی اداکار سنیل گروور کے ساتھ اختلافات کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا، "سیزن 3 تو ان کے لیے ہے، ہمارے لیے تو یہ ایک اور قسط ہے۔ ہمیں تو 200 قسطوں والے سیریل کی عادت ہوگئی ہے، ہم تب تک شو بند نہیں کرتے جب تک خود آپس میں لڑائی نہ ہو جائے۔
کپل شرما کے شو میں سنیل گروور، کرشنا ابھیشیک، کیکو شرما، راجیو ٹھاکر اور ارچنا پورن سنگھ جیسے فنکار شامل ہیں۔
"دی گریٹ انڈین کپل شو" کا فارمیٹ پچھلے شو "دی کپل شرما شو" اور "کامیڈی نائٹس ود کپل" کے فارمیٹ سے کافی ملتا جلتا ہے۔
یاد رہے کہ سیزن 2 میں کئی مشہور شخصیات جیسے عالیہ بھٹ، کرن جوہر، کرینہ اور کرشمہ کپور، ریکھا، سوناکشی سنہا، ظہیر اقبال، شتروگھن سنہا اور پونم سنہا نے بھی شرکت کی تھی۔