گوہر رشید اور کبریٰ خان کی نکاح کی تصاویر وائرل، سوشل میڈیا میں تہلکہ

image

اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید نے مسجد الحرام میں ہونے والے اپنے نکاح کی ویڈیوز شیئر کردیں۔

دونوں کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیوز میں ان کے قریبی دوستوں اور اہل خانہ کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

دونوں کا نکاح مسجد الحرام کے احاطے میں اہل خانہ اور دوستوں کی موجودگی میں ہوا۔

نکاح کے موقع پر دونوں نے انتہائی سادہ لباس پہن رکھا ہے، اداکارہ کبریٰ خان کو عبایہ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

دونوں کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو میں نکاح کے بعد گوہر رشید کو کبریٰ خان کے ماتھے کا بوسہ بھی لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سادگی میں منعقد کیے گئے نکاح میں دونوں کے خاندان کی خواتین بھی موجود تھیں جب کہ دونوں کے انتہائی قریبی دوست بھی ویڈیو میں دکھائی دیے۔

مذکورہ ویڈیو سے قبل دونوں نے خانہ کعبہ کے احاطے میں ایک ساتھ کھچوائی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے نکاح کی تصدیق کی تھی۔

دونوں نے بتایا تھا کہ ان کا نکاح 12 فروری کو ہوا اور اب ایک ہفتہ بعد دونوں نے نکاح کی ویڈیو بھی شیئر کردی۔

کبریٰ خان اور گوہر رشید کی جانب سے نکاح کی ویڈیو شیئر کیے جانے سے قبل ان کے نکاح کی دیگر ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھیں۔

علاوہ ازیں شوبز سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ دونوں نے قریبی رشتے داروں اور اہل خانہ کے لیے سعودی عرب میں ولیمے کا اہتمام بھی کیا۔

دونوں کی جانب سے نئی ویڈیو شیئر کیے جانے پر مداحوں سمیت شوبز شخصیات نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی۔

دونوں کی جانب سے نکاح کی تصدیق کیے جانے سے قبل دونوں کی شادی کی متعدد تقریبات کراچی میں منعقد ہوئیں، جن کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوئی تھیں۔

سعودی عرب میں نکاح اور اہل خانہ سمیت قریبی رشتے داروں کے لیے ولیمے کا اہتمام کیے جانے کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ دونوں کی جانب سے رواں ماہ کے اختتام تک پاکستان میں بھی شوبز شخصیات اور دوستوں کے لیے ولیمے کی تقریب منعقد کی جائے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.