یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند نہیں کیا جا رہا، رانا تنویر حسین

image

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند نہیں کیا جا رہا، نجی شعبے کے تعاون سے یوٹیلیٹی اسٹورز کو بہتر کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ ہر سال یوٹیلیٹی اسٹورز کو 50 ارب کی سبسڈی دیتے ہیں،گزشتہ برس رمضان پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز کو 17 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی۔

رواں سال حکومت نے رمضان پیکج کیلئے سبسڈی کی مد میں 20 ارب روپے مختص کیے، ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار 40 لاکھ افراد کو رمضان پیکج کے تحت نقد امداد دی جائے گی۔

بانی پی ٹی آئی فیض حمید کو آرمی چیف بنانا چاہتے تھے، خواجہ آصف

رانا تنویر حسین نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے رمضان پیکج کے تجربات اچھے نہیں رہے، یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے غریب کو معیاری اشیاء نہیں مل پا رہی تھیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز میں صرف غیر منافع بخش ا سٹورز بند کر رہے ہیں، مستقل اور کنٹریکٹ ملازمین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.