پنجاب کو تاریخ، تہذیب اور سیاحت کا ریجنل اور انٹرنیشنل مرکز بنانے کا منصوبہ کر لیا گیا۔
پنجاب کے 170 تاریخی مقامات کو عالمی معیار کے سیاحتی مراکز میں تبدیل کیا جائے گا، فہرست میں 101 گردوارے اور 53 گرجا گھر بھی شامل ہیں۔
مریم اورنگزیب نے متعلقہ وزیر کے طور پر تمام مجوزہ منصوبوں کی منظوری دے دی ہے، پنجاب ٹورازم اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، باضابطہ منظوری کیلئے سمری کابینہ کو بھجوا دی گئی ہے۔
بانی پی ٹی آئی فیض حمید کو آرمی چیف بنانا چاہتے تھے، خواجہ آصف
تاریخ، ورثہ اور سیاحت سے متعلق تمام ادارے ٹورازم اتھارٹی کے ماتحت ہوں گے۔ اس بارے میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب کو بہترین ٹورازم ڈیسٹی نیشن بنائیں گے، پوری دنیا کو پنجاب کا مہمان بنائیں گے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ دنیا کو5دریاؤں کی دھرتی کے تہذیبی رنگ دکھائیں گے، پنجاب میں کئی مذاہب، زمانوں اور ثقافتوں کے دریا بہتے آئے ہیں، ہماری تاریخ، ثقافت اور ورثہ کی حفاظت آنے والی نسلوں کی امانت ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب دیگر مذاہب کیلئے روحانی تسکین کا گہوارہ بھی ہے، سیاحت کے فروغ سے معاشی ترقی میں مدد ملے گی، اس سے پاکستان کا امیج دنیا میں نئی شان سے چمکے گا، انہوں نے مریم اورنگزیب اورٹیم کے ہر فرد اور ادارے کو شاباش دی۔