اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے ججز سنیارٹی لسٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

image

اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے ججز سنیارٹی لسٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی سپریم کورٹ قرار دے کہ صدر کو آرٹیکل 200 کی شق ایک کے تحت ججز کے تبادلے کے لامحدود اختیارات حاصل نہیں ہیں۔

آج اٹھایا گیا ہر چھوٹا قدم ایک بہتر کل کی بنیاد ہے، آصف زرداری

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ مفاد عامہ کے بغیر ججز کو ایک ہائیکورٹ سے دوسری ہائیکورٹ ٹرانسفر نہیں کیا جاسکتا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر ریاست علی آزاد نے آرٹیکل 184/3 کے تحت درخواست دائر کر دی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججز نے بھی سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.