ہانیہ عامر کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

image

مقبول اداکارہ ہانیہ عامر کی جانب سے بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون کے انداز کو کاپی کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ہانیہ عامر کی جانب سے شیئر کردہ تشہیری ویڈیو میں انہیں ہوبہو دپیکا پڈوکون کے انداز کو کاپی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ کی ویڈیو کے پس منظر میں بھی دپیکا پڈوکون کی فلم ’اوم شانتی اوم‘ کا ڈائیلاگ اور گانے کو سنا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے دپیکا پڈوکون کی 2007 کی فلم ’اوم شانتی اوم‘ کے ایک منظر کو کاپی کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا صارفین نے ہانیہ عامر کی ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے جہاں انہیں خوبصورت قرار دیا، وہیں ان پر تنقید بھی کی۔

بعض افراد نے سوالیہ انداز میں کمنٹس کیے کہ انہوں نے دپیکا پڈوکون کا روپ دھارا ہے، کیا وہ کسی نئی فلم میں نظر آنے والی ہیں؟

اداکارہ کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو وائرل ہوگئی، جسے دوسرے سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا۔

   View this post on InstagramA post shared by Hania Aamir 哈尼亚·阿米尔 (@haniaheheofficial)

اداکارہ نے دپیکا پڈوکون کے تھیٹر ہال میں داخل ہونے کے منظر کو کاپی کیا، جس دوران میڈیا اور سیکڑوں مداح اداکارہ کی ایک جھلک دیکھنے کو بے تاب دکھائی دیتے ہیں۔

ہانیہ عامر کو ویڈیو میں گاڑی سے اترتے دکھایا گیا ہے جب کہ اداکارہ کے ارد گرد درجنوں مداح اور فوٹوگرافرز دکھائی دیتے ہیں جو کہ اداکارہ کی ایک جھلک دیکھنے کو بے تاب ہوتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.