پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے رخصتی کے موقع پر خاص جوڑا زیب تن کیا، جس نے ان کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیئے۔
شادی کی تقریبات کے دوران کبریٰ خان نے فیشن سینس کا بھی بھرپور خیال رکھا اور ہر دن ایک ایسے حسین لُک میں نظر آئیں کہ ان کے چاہنے والے (مداح) بھی ان کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔
شوبز انڈسٹری کے معروف جوڑے نے پری ویڈنگ ایونٹس پاکستان میں منعقد کیے جس کے بعد وہ مکہ مکرمہ کے لئے روانہ ہوگئے اور مقدس سرزمین پر نکاح ہوا، پھر دونوں وطن واپس لوٹ آئے اور مایوں، شیندی، ولیمہ اور قوالی نائٹ کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔
اپنی رخصتی کے دن اداکارہ نے ایک مکمل دیسی و روایتی دلہن نظر آنے کا انتخات کیا، اس موقع پر انہوں نے غرارہ زیب تن کیا جس میں وہ انتہائی حسین نظر آئیں۔
اداکارہ کا یہ حسین جوڑا پاکستانی کلاتھنگ برانڈ ’حسینز‘ کا شاہکار ہے جو کبریٰ نے اپنی خواہش کے مطابق تیار کرایا تھا۔
اداکارہ کا یہ کسٹمائز جوڑا اب ’حسینز‘ آفیشلز کی ویب سائٹ پر بھی دیکھا جاسکتا ہے جہاں اسکی معلومات کے علاوہ قیمت بھی درج کی گئی ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Kübra Khan (@thekubism)
نیٹ اور سلک کے کپڑے سے تیار کئے اس جوڑے کا نام ’برائے کبریٰ‘ ہے، جبکہ اس کی قمیت 2 لاکھ 75 ہزار روپے ہے۔
اداکارہ کے اس خوبصورت پر گوٹا، دبکا، نقشی، سلما ستارے کا کام واضح نمایا ہے، جبکہ دوپٹے پر بھی حسین کام کے علاوہ بارڈر پر کرن لگی ہوئی ہے۔