برطانوی پارلیمنٹ نے بشریٰ انصاری کو ’اسٹار آف پاکستان‘ ایوارڈ سے نواز دیا

image

سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کو برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے ’اسٹار آف پاکستان‘ ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔

بشریٰ انصاری نے برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے ایوارڈ دیے جانے کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کیں جب کہ انہیں ایوارڈ سے نوازے جانے کی تقریب کی ویڈیوز بھی وائرل ہوگئیں۔

بشریٰ انصاری کو برطانوی پارلیمنٹ کی رکن یاسمین قریشی سمیت دیگر کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

سینئر اداکارہ کو ان کی اداکاری کی خدمات کے عوض ’اسٹار آف پاکستان‘ نامی ایوارڈ دیا گیا۔

 ایوارڈ تقریب کے موقع پر بشریٰ انصاری نے برطانوی پارلیمنٹ کے ارکان سے خصوصی خطاب بھی کیا اور پاکستانی نژاد ارکان پارلیمنٹ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

تقریب کے دوران برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے بشریٰ انصاری کی خدمات اور اداکاری کی تعریفیں کرتے ہوئے انہیں پاکستان کا اثاثہ بھی قرار دیا۔

 ایوارڈ تقریب میں صحافیوں اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز نے بھی شرکت کی اور بشریٰ انصاری نے اس موقع پر مداحوں کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بھی بنوائیں۔

بشریٰ انصاری سے قبل گزشتہ برس برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کو بھی ایوارڈز سے نوازا گیا تھا۔

ماہرہ خان کو نومبر 2024 جب کہ فہد مصطفیٰ کو دسمبر 2024 میں ایوارڈز سے نوازا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.