لڑکیوں کی طلاقیں کیوں ہوتی ہیں؟ بہروز سبزواری نے بڑی وجہ بتا دی

image

پاکستان شوبز کے سینئر اداکار بہروز سبزواری کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی طلاق کی شرح کی وجہ والدین کا لڑکیوں کا ضرورت سے زیادہ لاڈ کرنا ہے۔

ایک مارننگ شو کے دوران بہروز سبزواری نے کہا کہ آج کل والدین اپنی بچیوں کو بےحد لاڈ پیار کر کے بگاڑ دیتے ہیں۔ اداکار کا کہنا تھا کہ ’میں نے ایسی شادیوں میں شرکت کی ہے جن پر 20 کروڑ روپے خرچ کیے گئے مگر وہ شادیاں چند ماہ بھی نہیں چل سکیں‘۔

بہروز سبزواری نے اس کی وجہ والدین کے مشوروں اور ان کے لاڈ پیار کو قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ والدین اپنی بیٹیوں کو کہتے ہیں ہم نے تمہاری شادی پر اتنا پیسہ خرچ کیا ہے تم ملکہ کی طرح رہو۔

ان کا کہنا تھا کہ گھر والوں کی طرف سے لڑکیوں کو ضرورت سے زیادہ لاڈ کیا جاتا ہے اور پھر وہ خود کو ملکہ سمجھ کر ہی اپنا حکم چلانا چاہتی ہیں

اداکار کا کہنا تھا کہ لڑکی کا شوہر کتنا ہی خراب کیوں نہ ہو، وہ بالآخر اپنے والدین کا بیٹا ہے۔ لڑکیاں اور ان کے والدین طلاق کے ذمہ دار ہیں۔

دوسری جانب بہروز سبزواری کی اہلیہ سفینہ بہروز نے اسراف شادیوں کی بجائے سادہ نکاح کی تقریبات کی اہمیت پر زور دیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.