سعودی فرمانروا نے 45 ملکوں میں قرآن مجید کے 12 لاکھ نسخے تقسیم کرنیکی منظوری دیدی

image

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 45 ملکوں میں قرآن مجید کے 12 لاکھ نسخے تقسیم کرنے کی منظوری دے دی۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق قرآن مجید کے 79 زبانوں میں تراجم بھی مختلف ملکوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔ اس منصوبے کی اسلامی و ثقافتی مراکز اور سعودی سفارتخانوں میں موجود مذہبی اتاشی کے دفاتر کے ذریعے کی جائے گی۔

سعودی عرب، رمضان المبارک میں مساجد کے لئے ہدایات جاری

سعودی وزیر برائے اسلامی امور، دعوت اور ارشاد شیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا کہ تقسیم کے لیے شائع ہونے والے قرآن کے نسخے عالمی سطح پر سب سے بہترین ایڈیشنز میں سے ایک ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے سے مستفید ہونے والے ممالک تک قرآن کے نسخوں کی ترسیل کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.