نکاح کا سفر مدینے سے شروع کیا اور۔۔ عمر شہزاد کی نئی ویڈیو نے مداحوں کے دل جیت لئے

image

"نکاح کا سفر مدینے سے شروع کیا اور اس سفر میں آپ کی دعاؤں کے طلبگار ہیں۔"

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و ماڈل عمر شہزاد نے مدینہ منورہ میں اپنے نکاح کی روح پرور ویڈیو شیئر کر دی، اور سوشل میڈیا پر مداحوں کے دل جیت لیے۔ کچھ روز قبل، انہوں نے مسجد الحرام میں اپنی اہلیہ کے ساتھ تصاویر شیئر کر کے شادی کا اعلان کیا تھا، مگر اہلیہ کی شناخت کو ایک راز رکھا۔ تاہم، بعد میں انکشاف ہوا کہ ان کی ہمسفر کوئی اور نہیں بلکہ مشہور انسٹاگرام انفلوئنسر شانزے لودھی ہیں، جس کی تصدیق خود شانزے نے بھی اپنے انسٹاگرام پر کی۔

اب، نکاح کی اس یادگار گھڑی کو مزید خاص بنانے کے لیے، عمر شہزاد نے مسجدِ نبوی ﷺ میں ہونے والی اپنی نکاح کی تقریب کی دلکش ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔ ویڈیو کے آغاز میں نکاح خواں کو نکاح پڑھاتے، کاغذات پر دستخط کرواتے اور تقریب میں موجود قریبی عزیز و اقارب کو نوبیاہتا جوڑے کو مبارکباد دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہو گئی، اور مداحوں سمیت شوبز ستارے بھی جوڑے کو نیک تمنائیں دے رہے ہیں۔

عمر شہزاد نے اپنے نکاح کے لیے مدینہ منورہ جیسے مقدس مقام کا انتخاب کر کے نہ صرف اپنی زندگی کے سب سے بڑے دن کو بابرکت بنایا بلکہ مداحوں کو بھی ایک ناقابلِ فراموش لمحہ دیا۔ جیسے ہی ان کی ویڈیو منظر عام پر آئی، مداحوں نے محبت بھری دعاؤں اور خوشیوں کی بارش کر دی۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.