خیبرپختونخوا کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹانسز ترمیمی بل منظور

image

صوبائی اسمبلی میں خیبرپختونخوا کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹانسز ترمیمی بل منظور کرلیا گیا ہے۔

بل وزیر برائے ایکسائز اینڈ انسداد منشیات خلیق الزمان نے پیش کیا،بل میں منشیات کی خرید وفروخت، کاروبار اور اسمگلنگ پر الگ الگ سزائیں مقررکی گئی ہیں۔

پاکستان کا ہر خطہ ترقی اور ترقی کے یکساں مواقع کا مستحق ہے،احسن اقبال

نارکوٹک سبسٹانس بل کی شق نمبر 9 میں ترمیم کی گئی ،ایک کلو سے زائد منشیات پر پھانسی اور عمر قید میں نرمی کی گئی،بل میں منشیات مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کی گئی،سزائوں کا منشیات کی اقسام اور مقدار کی مناسبت سے تعین کیا گیا ہے۔

10سے 20کلو گرام ریکریشنل منشیات پر14سال قید کی سزا،20کلو گرام سے زائد ریکریشنل منشیات پر زیادہ سے زیادہ عمر قید کی سزا اور 2لاکھ جرمانہ تجویزکیا گیا۔

ایک کلو گرام سے کم پوست پر زیادہ سے زیادہ 4 سال قید، 20ہزار جرمانہ،15کلو پوست سے زائد برآمد ہونے پر زیادہ سے زیادہ عمر قید کی سزا، 3لاکھ جرمانہ تجویزکیا گیا۔

پنجاب حکومت کا طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کا اعلان

10کلو گرام سے زائد چرس ہونے پر زیادہ سے زیادہ عمر قید، 8لاکھ تک جرمانہ،5کلو گرام سے زائد حشیش آئل پر زیادہ سے زیادہ عمر قید سزا ، 4لاکھ جرمانہ تجویزکیا گیا۔

8کلو گرام افیون برآمد ہونے پر عمر قید تک کی سزا،4کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد ہونے پر عمر قید کی سزا تجویز کی گئی ہے۔

6کلو گرام سے زائد ہیروئن پر عمر قید یا پھانسی،5 کلو گرام سے زائد کوکین برآمد ہونے پر عمر قید یا پھانسی،4 کلو گرام سے زائد سائیکو ٹراپیک سبسٹانس برآمد پر عمر قید یا پھانسی کی سزا تجویزکی گئی۔

چیف منسٹر فری سولر پینل اسکیم کی خود کار ڈیجیٹل قرعہ اندازی

بل میں کنٹرول سبسٹانس میں استعمال ہونے والی بارہ اشیاء کی نشاندہی بھی کی گئی،تعلیمی اداروں میں منشیات برآمد ہونے پر سخت ترین سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.