سعودی عرب اور ملائیشیا سمیت 10 ملکوں سے مزید 93 پاکستانی بے دخل

image

سعودی عرب اور ملائیشیا سمیت 10 ملکوں سے اڑتالیس گھنٹوں میں مزید 93 پاکستانی بے دخل کردیے گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق بے دخل ہونے والے 93 پاکستانیوں میں چھ بلیک لسٹ بھی شامل ہیں، امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے چار پاکستانی بلیک لسٹ اور ویزا ختم ہونے پر ایک، کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 24 پاکستانیوں کو اڑتالیس گھنٹوں میں ڈی پورٹ کیا گیا۔

امیگریشن ذرائع کے مطابق عمان سے 3 پاکستانی بلیک لسٹ، امیگریشن سے انکار پر ایک پاکستانی کو بے دخل کیا گیا جبکہ ملائیشیا سے ایک پاکستانی کو ناپسندیدہ قرار دے کر ڈی پورٹ کیا گیا۔

امارات سے 16 ماہ میں 10 ہزار سے زائد پاکستانی ملک بدر

متحدہ عرب امارات میں ایک پاکستانی کو بلیک لسٹ، منشیات اور شراب نوشی پر تین، مقررہ مد ت سے قیام پر دو اور جیل سے رہا کرکے 37 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔

سنگاپورمیں پاسپورٹ گمشدگی پر ایک پاکستانی، موزمبیق سے ایک پاکستانی، عراق میں مدت سے زائد قیام پرچار، دیگر الزام پر دو پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔

قطر سے تین مفرور اور جنوبی افریقہ میں رضاکارانہ طور پر پیش ہوئے ایک اور ناپسندیدہ قرار دے کرایک پاکستانی کو ڈی پورٹ کیا گیا۔

مراکش میں انسانی اسمگلنگ کیلئے پہنچے دو نوجوانوں کو گرفتار کرکے واپس بھیجا گیا ان دونوں کو کراچی میں انسداد ہیومن ٹریفکنگ سرکل بھیج دیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.