پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن کا ناٹک کیا، اکبر ایس بابر

image

تحریک انصاف کے منحرف رہنما اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن کا ناٹک کیا۔

اکبر ایس بابر نے کہا کہ پی ٹی آئی کا حقیقی جمہوریت کے لئے جد و جہد کا دعویٰ کھوکھلاہے،پی ٹی آئی ایک غیر قانونی تنظیم ہے، ان کے اکاؤنٹس فریز کئے جائیں۔

الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی پر غیر متعلقہ لوگوں کا قبضہ ہے، پی ٹی آئی میں آمریت قائم ہے۔

ساڑھے دس کروڑ پاکستانی خط غربت سے نیچے ہیں، مفتاح اسماعیل

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں تنخواہیں بڑھانے کے لئے سب ایک ہوئے،پی ٹی آئی کا سیکرٹری جنرل اوردیگر عہدیدار خودساختہ ہیں،ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سماعتوں کی طرح آج بھی تمام دلائل دینے کو تیار تھے۔

کیس کو ایک بار پھر عید کے بعد تک ملتوی کیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہمیں تو ڈر ہے کہ کہیں پھر سے الیکشن کا وقت نہ آ جائے، یہ جو گزارشات پیش کرتے ہیں، اس کا انہیں خود بھی پتا نہیں ہوتا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.