امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے افغانستان سے انخلا کے دوران امریکی اڈے پر ہونے والے حملے کے مرکزی ملزم کی گرفتاری پر حکومتِ پاکستان کا ’خصوصی‘ شکریہ ادا کیا ہے۔ ایبی گیٹ اڈے پر داعش کے حملے میں 13 امریکی فوجی ہلاک اور لاتعداد افراد زخمی ہوئے تھے۔
- یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے وائٹ ہاؤس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کے دوران ہونے والی بدمزگی پر شرمندگی کا اظہار کیا ہے۔
- زیلنسکی کا کہنا ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی مضبوط قیادت میں کام کرنے پر آمادہ ہیں۔
- جسٹن ٹروڈو نے ڈونلڈ ٹرمپ کے کینیڈین مصنوعات پر ٹیرف کے فیصلے کو 'بیوقوفانہ اقدام' قرار دے دیا۔
- صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں چھاؤنی کے علاقے میں دو بم دھماکوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 12 ہو گئی ہے جبکہ 32 افراد زخمی ہیں۔
- کینیڈا ، چین اور میکسیکو پر ٹیرف کا اطلاق ہو گیا ہے لیکن امریکی صدر اب مزید اشیا اور ممالک ٹیکس لگانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی کانگریس سے خطاب اور ’پاکستان حکومت کا خصوصی شکریہ‘