روہت شرما کے کرکٹ چھوڑنے کی کوئی بات نہیں ہوئی، شبھ من گل

image

دبئی: بھارتی نائب کپتان شبھ من گل نے کہا ہے کہ روہت شرما کے کرکٹ چھوڑنے کی کوئی بات نہیں ہوئی۔

بھارتی نائب کپتان نے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں اچھا کھیل پیش کرے گی۔ اور پوری ٹیم کے درمیان بہترین ہم آہنگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں میں ہم آہنگی ہماری جیت میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اور میں میچ کے حساب سے اپنا کھیل پیش کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: فائنل میچ کے ٹاس کی کیا ضرورت، بھارتی کپتان سے پوچھ لیں، برطانوی اخبار کا طنز

شبھ من گل نے کہا کہ ہماری ساری توجہ چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر ہے۔ اور ڈریسنگ روم میں صرف میچ اور چیمپئنز ٹرافی جیتنے کی بات ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈریسنگ روم میں روہت شرما کے کرکٹ چھوڑنے کی کوئی بات نہیں ہوئی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.