مارشل لاء لگانے والے جنوبی کوریا کےمعطل صدر یون سک یول کو رہا کر دیا گیا

image

مارشل لاء نافذ کرنے پر مواخذے کی تحریک کا سامنا کرنے والے جنوبی کوریا کے معطل صدر یون سک یول کو رہا کر دیا گیا۔

معطل صدر کو جنوری میں حراست میں لیا گیا تھا، رہائی کے بعد وہ مسکراتے ہوئے حراستی مرکز سے باہر آئے اور حامیوں کے ایک چھوٹے سے ہجوم کے سامنے سر جھکا دیا۔

بغاوت کا الزام ، جنوبی کوریا کے آرمی چیف پارک آن سو سمیت 2 جنرلز پر فرد جرم عائد

یون سک یول  نے اپنے وکلا کے ذریعے جاری ایک بیان میں کہا کہ میں ملک کے لوگوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے اپنا سر جھکاتا ہوں۔

اس سے ایک روز قبل ایک عدالت نے تکنیکی اور قانونی بنیادوں پر ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے تھے۔ پراسیکیوٹرز کی جانب سے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر نہ کرنے کے بعد صدر کی رہائی ممکن ہوئی ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.