مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے منصوبوں کی منظوری ، کم از کم اجرت کا نفاذ یقینی بنایا جائے ، مریم نواز

image

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں ورکرز کو کم از کم 37 ہزار ماہانہ ادائیگی یقینی بنائی جائے۔

مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے اہم فیصلے کیے گئے ، وزیراعلیٰ نے پنجاب بھر میں لیبر کالونیاں بنانے کیلئے پلان طلب کر لیا اور سوشل سکیورٹی اسپتالوں کی ری ویمپنگ کا بھی حکم دے دیا۔

لاہوراور راولپنڈی ،اسلام آباد میں پری سکیننگ کیلئے مریم نوازشریف ویلنس سینٹر بنیں گے ،مریم نوازویلنس سینٹر میں مریضوں کو سکریننگ کے بعد بڑے ہسپتال میں ریفرکیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آٹے اور چینی کے نرخوں میں بڑا ریلیف دے دیا

اجلاس میں لاہورڈیفنس روڈ پر 200 بیڈز کے رحمت اللعالمین کارڈیالوجی سینٹر بنانے کا اصولی فیصلہ ہوا جبکہ رحیم یار خان میں 50 بیڈز کے نئے سوشل سکیورٹی اسپتال کی اصولی منظوری دی گئی۔

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ نے مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے لیبرلاز میں ترامیم کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ محنت کش اللہ کے دوست ہیں،اللہ کے دوستوں کو ناراض نہیں کر سکتے، پنجاب کو مزدوروں کی فلاح وبہبود کے حوالے سے مثالی صوبہ بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔

پنجاب حکومت کا مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز متعارف کرانے کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ مزدور کی اجرت،علاج معالجہ،بہترروزگار اوراپنی چھت کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے، کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے،کسی کو دکھ اورپریشانی نہ ہو، مزدوروں کے بچوں کیلئے اعلیٰ تعلیم کے بہتر مواقع مہیا کر رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.