مارک کارنی موجودہ وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کی جگہ لبرل پارٹی کی قیادت بھی سنبھالیں گے۔ کینیڈا کے نو منتخب وزیراعظم نے اپنی عوام کو متنبہ کیا ہے کہ ملک پر مشکل دن آنے والے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مشکل دن ایک ایسے ملک کی وجہ سے آرہے ہیں جس پر اب بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔
- مارک کارنی لبرل پارٹی کےنئے سربراہ اور کینیڈا کے وزیرِ اعظم منتخب ہو گئے
- کینیڈا کے نو منتخب وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ کینیڈا پر کڑا وقت ایک ایسے ملک کی وجہ سے آرہا ہے جس پر اب بھروسہ نہیں کیا جا سکتا
- انڈیا نے نیوزی لینڈ کو چار وکٹوں سے شکست دے کر چیمپیئنز ٹرافی اپنے نام کر لی
- حماس نے عارضی جنگ بندی سے انکار کر دیا ہے اور غزہ کی پٹی کے انتظام کے لیے آزادانہ قومی رہنماؤں پر مشتمل ایک کمیونٹی سپورٹ کمیٹی کی تشکیل پر اتفاق کیا ہے
- شام کی عبوری حکومت نے ملک میں عام شہریوں اور اقلیتوں کے مبینہ قتل عام کی تحقیقات کا اعلان کرتے ہوئے ایک سات رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا اعلان کیا ہے
برطانیہ اور کینیڈا کے مرکزی بینکوں کے سابق سربراہ مارک کارنی کینیڈا کے نئے وزیراعظم منتخب