حکمران جماعت لبرل پارٹی کے مارک کارنے کینیڈا کے وزیراعظم منتخب

image

کینیڈا کی حکمران جماعت لبرل پارٹی نے مارک کارنے کو نیا رہنما منتخب کر لیا، کارنے جلد وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی جگہ سنبھالیں گے۔

مارک کارنے کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی قیادت میں امریکا کینیڈا کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، امریکی ہمارے وسائل، زمین، پانی اور ہمارا ملک چاہتے ہیں، ٹرمپ کو ان کے عزائم میں کامیاب ہونے نہیں دے سکتے۔

جب تک امریکا غیر منصفانہ ٹیکس عائد کرتا رہیگا ہم جواب دیتے رہیں گے،جسٹن ٹروڈو

یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ حکمران جماعت لبرل پارٹی کی جانب سے نیا سربراہ چنے جانے کے بعد عہدہ چھوڑ دیں گے۔

53 سالہ جسٹن ٹروڈو نے 2015 میں کینیڈا کی وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا تھا ، انہوں نے اس کے بعد بھی مسلسل 2 انتخابات جیتے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.