اوپن مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 170 روپے سے تجاوز

image

چینی کی قیمت کو کںٹرول نہ کیا جاسکا،ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے ۔

کئی شہروں میں چینی 170 سے 180 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں چینی کا فی کلو ریٹ 160 روپے سےزائد ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 4 فیصداضافہ

کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ چینی کا 50 کلو کا تھیلا 8300 روپے کا ہوگیا،جس کے بعد چینی کی قیمت ہول سیل ریٹ پر 166 روپے کلو ہوگئی ،اوپن مارکیٹ میں فی کلو قیمت 170 روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔

دوسری جانب ملتان میں گراں فروشوں کیخلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائیوں کے دوران 70دکاندار گرفتار کرلئے گئے،پھلوں اور سبزیوں سمیت آٹا و چینی کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف بھی کریک ڈاؤن کیا گیا۔

لوگ ووٹ بھی دیتے ہیں اور سیاستدانوں کی عزت بھی نہیں کرتے،ندیم افضل چن

ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزی اور مہنگائی کے مرتکب 10 افراد کیخلاف مقدمات درج کئے گئے، 7 دکانداروں کو 41 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے۔

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو عوامی شکایت کے فوری ازالے کا ٹاسک دیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.