آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کااعلان کردیا جس میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔
نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کے کپتان منتخب ہوئے،بھارت 6،نیوزی لینڈ4 اورافغانستان کے2کھلاڑی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل ہیں۔
انصاف کی فراہمی میں خواتین ججز کا کردار قابل ستائش ہے،چیف جسٹس
رچن روندرا،ابراہیم زدران اور ویرات کوہلی کے علاوہ شریاس آئیر،کے ایل راہول اور گلین فلپس بھی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا حصہ بن گئے۔
عظمت اللہ عمرزئی،محمد شامی، میٹ ہنری،ورون چکرورتی بھی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل ہیں،بھارتی کھلاڑی اکشر پٹیل 12ویں کھلاڑی کے طور پر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں منتخب ہوئے۔