پی سی بی کا چیمپئنز ٹرافی میں بدانتظامی پر آئی سی سی سے احتجاج ریکارڈ کرانے کا فیصلہ

image

پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی میں بدانتظامی پر آئی سی سی سے احتجاج ریکارڈ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اور پی سی بی سی او او سمیر احمد کو نظر انداز کیا گیا۔

فائنل میچ کے بعد اختتامی تقریب میں آئی سی سی چئیرمین، بی سی سی آئی اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے آفشیل موجود تھے لیکن میزبان پی سی بی کے آفیشل کو تقریب میں نہیں بلایا گیا۔

چیمپئنز ٹرافی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کااعلان

ذرائع پی سی بی کے مطابق آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے دوران متعدد غلطیاں کی، انڈیا بمقابلہ بنگلہ دیش میچ کے دوران ٹورنامنٹ کا غلط لوگو نشر کیا گیا جبکہ آسٹریلیا انگلینڈ میچ کے آغاز سے قبل بھارت کا ترانہ چلایا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.