یوکرینی صدر زیلنسکی نے تلخ کلامی پر ڈونلڈ ٹرمپ سے معافی مانگ لی

image

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے تلخ کلامی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے معافی کے حوالے سے بڑا دعویٰ سامنے آ گیا ہے۔

امریکی صدر کے خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ یوکرین کے صدر زیلنسکی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو خط بھیج کر اوول آفس واقعہ پر معافی مانگ لی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر زیلنسکی کے درمیان اگلے ہفتے پھر ملاقات کا امکان

رپورٹ کے مطابق صدر زیلنسکی کی جانب سے امریکی صدر کے نام مبینہ اس خط کے بعد یہ بھی بتایا گیا ہے کہ امریکی صدرٹرمپ کے خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف ماسکو کا دورہ کریں گے جہاں وہ روس کے صدر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔

واضح رہے گزشتہ دنوں امریکی صدر ٹرمپ اور یوکرینی صدر زیلنسکی میں ملاقات کے دوران تلخ کلامی ہوئی تھی جس کے بعد ٹرمپ نے یوکرینی صدر کو وائٹ ہاؤس سے بھیج کر کہا کہ زیلنسکی امن کیلئے تیار نہیں، جب وہ امن کیلئے تیار ہوں تو واپس آ سکتے ہیں۔

امریکہ کے ساتھ اب بھی تعلقات بہتر کرنا چاہتے ہیں، یوکرینی صدر

واقعہ کے بعد اپنے پہلے بیان میں زیلنسکی نے ڈونلڈ ٹرمپ سے معافی مانگنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وائٹ ہاؤس میں جوکچھ ہوا وہ اچھا نہیں ہوا،ممکن ہو بھی جائے تو بھی وائٹ ہاؤس واپس نہیں جاؤں گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.