گرینڈ اپوزیشن الائنس ، تحریک انصاف نے جے یو آئی سے ٹی او آرز مانگ لئے

image

پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے قیادت کے درمیان گزشتہ رات ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے جے یو آئی سے اتحاد کے لئے ٹی او آرز مانگ لئے، جمعیت علمائے اسلام کے ٹی او آرز پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کی جائے گی۔

محمود اچکزئی کی شاہد خاقان عباسی کو اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کی دعوت

ذرائع کا کہنا ہے کہ جمیعت علمائے اسلام نے ٹی او آرز پر مولانا فضل الرحمن سے مشاورت کے لئے وقت مانگا ہے۔

پی ٹی آئی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ جے یو آئی (ف) سے اتحاد انتخابی نہیں بلکہ سیاسی ہو گا، بانی پی ٹی آئی عمران خان چاہتے ہیں ملکی صورتحال پر مولانا گرینڈ اپوزیشن الائنس کا حصہ بنیں۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.