شامی حکومت کا بشارالاسد کے حامیوں کیخلاف آپریشن ختم کرنے کا اعلان

image

شام کی حکومت نے بڑے پیمانے پرہلاکتوں کے بعد معزول صدر بشارالاسد کے حامیوں کے خلاف فوجی آپریشن ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شامی وزارت دفاع نے گزشتہ روز معزول صدر بشار الاسد کی ملیشیا کے خلاف آپریشن مکمل ہونے کا اعلان کیا۔

اسلام آباد میں شامی سفارتخانے نے نئی عبوری حکومت کا پرچم لہرا دیا

ترجمان وزارت دفاع نے بتایا کہ اہم سرکاری تنصیبات، عمارتوں اور مرکزی شاہراہوں کو باغیوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔ ملک کو دوبارہ خانہ جنگی کی طرف دھکیلا نہیں جائے گا۔

یاد رہے کہ شام میں سکیورٹی فورسز اور بشار الاسد کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں میں پچھلے 4 روز کے دوران 1300 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 231 سکیورٹی اہلکار اور بشار الاسد کے حامی 250 جنگجو بھی شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.