اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اپوزیشن شور شرابے اور گالم گلوچ کے علاوہ کچھ نہیں کرتی۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔ گزشتہ روز صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران ہر مسئلے پر بات کی۔
انہوں نے کہا کہ صدر زرداری نے پارلیمان میں تاریخی خطاب کیا۔ اور پہلی بار کسی سویلین صدر نے 8 بار خطاب کیا۔ صدر زرداری نے نفرت کے بجائے امید کی بات کی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، بیرسٹر سیف
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کی عوام سیاستدانوں سے اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔ لیکن اپوزیشن صرف گالم گلوچ اور شور شرابے کے علاوہ کچھ نہیں کرتی۔
انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ سے نئی نہروں کے بارے میں متفقہ فیصلے لینے چاہیئیں۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو صوبے میں بڑھتی دہشتگردی کی پرواز نہیں۔ وفاق کی ذمہ داری ہے کہ وہاں بڑھتی دہشتگردی خود دیکھے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ وفاق سے بات چیت چلتی رہے گی۔ اور پیپلز پارٹی مثبت سیاست پر یقین رکھتی ہے۔