سبّی میں مسلح افراد کا 400 مسافروں کو لے جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملہ، دشوار گزار علاقے تک رسائی مشکل

بلوچستان کے ضلع سبّی میں نامعلوم مسلح افراد نے کوئٹہ سے پشاور 400 مسافروں کو لے جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملہ کیا ہے۔ کوئٹہ میں ریلویز کنٹرول کے سینیئر اہلکار محمد شریف نے بتایا کہ حملے کے باعث سبی کے قریب ٹرین رکی ہوئی ہے جبکہ سول ہسپتال سبی کے ایم ایس نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ دشوار گزار علاقے تک رسائی مشکل ہے۔
  • بلوچستان کے ضلع سبّی میں نامعلوم مسلح افراد نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملہ کیا ہے۔
  • ریلوے حکام کے مطابق یہ ٹرین نو بوگیوں پر مشتمل تھی اور اس میں 400 سے زیادہ مسافر سوار ہیں۔
  • بلوچستان حکومت کے ترجمان کے مطابق ٹرین پر شدید فائرنگ کی اطلاعات ہیں۔
  • کوئٹہ سے درہ بولان کی جانب ہیلی کاپٹرز کی پروازیں جا ری ہیں اور ممکنہ طور پر دشوار گزار علاقے کا جائزہ لیا جائے گا۔
  • بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
  • ریلوے ترجمان کے مطابق جس مقام پر ٹرین کو روکا گیا ہے وہ مرکزی سڑک سے 24 کلومیٹر دور ایک سرنگ کے پاس واقع ہے جہاں موبائل اور ٹیلی فون سروس کام نہیں کر رہی۔

سبّی میں مسلح افراد کا 400 مسافروں کو لے جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملہ، دشوار گزار علاقے تک رسائی مشکل


News Source

مزید خبریں

BBC
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts