بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف بیٹی کی علالت کے باعث دورہ نیوزی لینڈ سے دستبردار

image

بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف بیٹی کی علالت کے باعث دورہ نیوزی لینڈ سے دستبردارہوگئے ہیں۔

سابق کرکٹرنے اپنے فیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کر دیا،محمد یوسف کے متبادل کے طور پر کسی کی تقرری نہیں کی جائے گی،پاکستان کرکٹ ٹیم 12 مارچ کی صبح نیوزی لینڈ روانہ ہوگی۔

سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں کمی کا رحجان برقرار

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز جبکہ 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلی جائیگی،ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز16 مارچ جبکہ ون ڈے سیریز کا آغاز29 مارچ سے ہوگا۔

پاکستانی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ

سلمان علی آغا (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عباس آفریدی، عبدالصمد، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن نواز، عرفان خان نیازی، جہانداد خان، خوشدل شاہ، محمد علی، محمد حارث، عمیر بن یوسف، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم اورعثمان خان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

پاکستانی ون ڈے سکواڈ

ون ڈے اسکواڈ میں محمد رضوان (کپتان)، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، عاکف جاوید، بابر اعظم، فہیم اشرف، امام الحق، عرفان خان نیازی، خوشدل شاہ، محمد علی، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سفیان مقیم اور طیب طاہر شامل ہیں۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.