بولان میں جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کا حملہ،مسافروں کو یرغمال بنا لیا

image

دہشتگردوں نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملہ کرکے مسافروں کو یرغمال بنا لیا جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن شروع کردیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے بولان پاس کے علاقے میں جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے معصوم شہریوں کو ٹارگٹ کیا،دہشتگردوں نے جعفر ایکسپریس کو ٹنل میں روک کر مسافروں کو یرغمال بنایاہواہے۔

سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں کمی کا رحجان برقرار

مسافروں میں اکثریت عورتوں اور بچوں کی بھی ہے،سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگرد بیرون ملک اپنے سہولت کاروں سے بھی رابطے میں ہیں،دہشتگردوں کے خاتمے تک کلیئرنیس آپریشن جاری رہے گا۔

چینی کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کیلئے شکر درآمد کرنے کا فیصلہ

ان دہشتگردوں کا دین اسلام، پاکستان اور بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں،ترجمان ریلویز کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی تعداد سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتے،واقعے سے متعلق حقائق اکٹھے کر رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.