مکمل امن قائم ہونے تک ترقی کا خواب پورا نہیں ہو گا، وزیر اعظم

image

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں مکمل امن قائم ہونے تک ترقی کا خواب پورا نہیں ہو گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریلویز کی مکمل ٹرانسفارمیشن چاہیئے۔ اور ہر سہ ماہی میں میری اور آپ کی منسٹریز کا ریویو ہو گا۔ اور ریویو کے نتائج قوم کے سامنے پیش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے نمائندے ہیں اور عوام کی خدمت کرنے آئے ہیں۔ ملک میں دہشتگردی ایک بار پھر تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ جبکہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری ہے۔ جس میں ہر روز جوان شہادتیں دے رہے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ جب تک مکمل طور پر امن قائم نہیں ہو گا۔ ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔ پولیس، افواج پاکستان کے جوان دہشتگردی کے خلاف قربانیاں دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان اور وکلا کے درمیان تکرار

معیشت پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پھر اچھی خبر آئی ہے کہ ہماری ترسیلات اس ماہ میں 3.1 ارب ڈالر پر پہنچی ہیں۔ اور ہمیں اسی رفتار سے اپنی ایکسپورٹس کو بھی بڑھانا ہو گا۔ میں ایک دو منسٹریز کو اپنے پاس دعوت دوں گا آپ تیاری کے ساتھ آئیں۔

انہوں نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کا ایک اچھا فیصلہ ہم نے کیا ہے۔ ہم نے اسلام آباد میں پورے پاکستان کے لیے ایک جدید ترین یونیورسٹی قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اور 14 اگست 2026 کو اس کے پہلے سیکشن پر کام شروع ہو گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.